موجودہ حکومت کی کارکرگی پچھلی حکومت سے اچھی ہے، 49 فیصد عوام کی رائے

November 09, 2018

گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے تازہ سروے کے مطابق49 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی پچھلی حکومت سے اچھی ہے۔

چاروں صوبوں میں کیے جانے والے اس سروے میں27 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی کارکردگی پچھلی حکومت سے بھی بدتر ہے۔

سروے میں 18 فیصد لوگوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور پچھلی حکومت کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں جبکہ 6 فیصد نے اس بارے میں کوئی بھی جواب دینے سے گریز کیا۔