شاہد آفریدی کی ایک جھلک دیکھنے عوام کا سمندر امڈ آیا

November 10, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی اپنی فلاحی تنظیم کیلئے چندہ جمع کرنے فروٹ منڈی پہنچے تو عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ استقبال سے ایسا لگا کہ وہ کرکٹ سے ریٹائرڈ نہیں ہوئے۔

شاہد آفریدی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے عوام کا سمندر فروٹ منڈی میں امڈ آیا، رش کی وجہ سے شاہد آفریدی کا اسٹیج تک پہنچنا مشکل ہوگیا تھا۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے بعد کوشش ہے کہ عوام نے جو محبت دی ہے اس کا قرض اتاروں۔

اس موقع پر تاجر اور شو بز سے متعلق شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے ہونے والے فلاحی کاموں کی تعریف کی اور تعاون کا یقین دلایا۔