جرمن وزیر داخلہ کا آئندہ چند دنوں میں مستعفی ہونے کا امکان

November 11, 2018

برلن(آئی این پی )جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی اتحادی سیاسی جماعت کرسچن سوشل یونین کے سربراہ ہو اور وزیر داخلہ رسٹ زیہوفر آئندہ چند دنوں میں اپنے اس عہدے سے استعفی دے دیں گے۔جرمن اخبار ڈی سائٹ نے یہ بات اپنے ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ اخبار کے مطابق زیہوفر کے استعفے کی وجہ چانسلر انجیلامرکل کے اپنے جماعت کی سربراہی سے الگ ہونے کے منصوبے کے تناظر میں ہے۔ زیہوفر 2008 سے سی ایس یو کے سربراہ ہیں اور اتحادی حکومت میں شامل ہونے کے باوجود وہ انجیلامرکل کی پالیسیوں کے ناقد ہیں، خاص طور پر تارکین وطن کے لیے انجیلامرکل کی اوپن ڈور پالیسی کے ناقد رہے ہیں۔ وہ جرمن وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں ۔