یورپی فوج بنانے کی تجویز توہین آمیز ہے،ٹرمپ

November 11, 2018

واشنگٹن ( اے ایف پی ،رائٹرز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر میغواں کی جانب سے مشترکہ یورپی فوج بنانے کی تجویز کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کو پہلے نیٹو کے اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ڈالنا چاہیے،جس کے بعد امریکا فرانس کے تعلقات میں سرد مہری نظر آئی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کےلئے فرانس پہنچےتھے تاہم انہوں نے پیرس میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار کا دورہ بھی منسوخ کر دیا ،انھوں نے ہفتے کو فرانسیسی صدر سے ملاقات کی ، فرانسیسی صدارتی رہائش گاہ میں ہونیوالی ملاقات کےدوران صدر میغواں نے امریکی صدر کے گھٹنے پر ہاتھ رکھا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ٹرمپ ان کے دوست ہیں جبکہ ٹرمپ نے فاصلہ برقرار رکھا اور دونوں صدروکی ملاقات میں پہلے جیسی گرمجوشی نہ تھی۔