بشری بی بی کا فاؤنٹین ہاؤس لاہور کا دورہ

November 11, 2018

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے فاؤنٹین ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور بچوں سمیت خواتین کے مسائل دریافت کیے۔

بشری بی بی اور ان کی قریبی دوست فرح خان نے فاؤنٹین ہاؤس میں مقیم خواتین اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ، انہوں نے ادارے کی انتظامیہ کو بہتری کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے، مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں