چائنا ائیر شو:جدید اسلحہ اور طیاروں کی نمائش

November 11, 2018

چین کے ائیر شو کے آخری دن ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی انٹری ہوئی ، ماہرہوا بازوں نے فضا میں چار جے 20طیاروں کے ذریعے شاندار اسٹنٹ دکھائے ۔جسے شو دیکھنے والے لوگوں نے خوب سراہا۔چین نے اس نمائش میں جدید ترین اسلحہ بھی پیش کیا ہے۔

چین کے شہر زوہائی میں جاری ائیر شو کے دوران چار جے 20 لڑاکا طیاروں نے فضا میں کرتب دکھائے ،دوران پرواز ائیر کرافٹ کے میزائل کیسز کو بھی کھول کے دکھایا گیا،لڑاکا طیاروں کو قریب سے دیکھنے کیلئے لوگ بڑی تعداد میں آئے،اس ائیر شو میں مقامی اور عالمی 150 طیاروں نے حصہ لیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


دریں اثنا روس کے اسلحہ فروخت کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر میخیف کا کہنا ہے کہ اسے جنوبی چین کے گوانگ ڈون میں زوہائی ایئر شو کے دوران طیاروں کے فروخت کےحوالے سے مزید تین کنٹریکٹس ملے ہیں ۔انھوں نے کہا اس نمائش اور ائیر شو سے چین اور روس کے درمیان ملٹری ٹیکنیکل شعبے میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔