پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کردیا

November 12, 2018

نیویارک(صباح نیوز) پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کردیا ، بڑے ڈونرز کے ہاتھ کھینچ لینے کے باعث او آئی سی میں شامل ممالک نے اپنا حصہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اضافی امداد اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہے، امریکا سمیت بڑے ڈونرز (عطیہ دہندہ) کے ہاتھ کھینچ لینے سے عالمی ادارے کو فلسطینیوں کی امداد میں مالیاتی بحران کا سامنا ہے، اس لیے اسلامی تنظیم او آئی سی میں شامل ممالک نے اپنا حصہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔