خضدار اورجنوبی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمے کاوردکرتےگھروں سےنکل آئے

November 12, 2018

خضدار‘وانا(جنگ نیوز‘نمائندہ جنگ)ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘ زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلےسے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بہت سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 180 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔ادھرجنوبی وزیرستان میں بھی زلزلےکےشدیدجھٹکے محسوس کئےگئے‘ لوگ ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔