مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف،آر آئی سی میں معائنہ کیا گیا،معالجین کا آرام کا مشورہ

November 13, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دل کے عارضے کے باعث پیر کی دوپہر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں لایا گیا جہاں ابتدائی چیک اپ کے بعد طبعیت بہتر ہونے پر اُنہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ تاہم معالجین نے اُنہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 15 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔