سول سروس اصلاحات پھڈا، پی ایم ایس افسران کی قلم چھوڑ ہڑتال کی دھمکی

November 13, 2018

پشاور(نامہ نگار) وفاقی حکومت کی جانب سے سول سروس میں اصلاحات کیلئے قائم ٹاسک فورس میں نمائندگی نہ دینے، خالی آسامیوں کو پرُ نہ کرنے اور تقرری فارمولے میں تبدیلی نہ کرنے کے خلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرنے والے سینکڑوں پی ایم ایس افسران نےقلم چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دے دی ، پی ایم ایس آفیسرز ایسو سی ایشن کے کوآرڈینیٹر فہد اکرام قاضی کے مطابق پی ایم ایس افسران آل پاکستان پی ایم ایس آفیسرز گزشتہ دو ہفتوں سے بازو ؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کر رہے ہیں مگر ابھی تک کسی نے ان سے بات تک گوارہ نہیں کی جس پر دھمکی دی گئی کہ آئندہ چند روز میں ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی اور حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔