شہباز ٹاؤن کے جنرل سٹور میں چوری

November 13, 2018

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)شہباز ٹاؤن میں نامعلوم افراد جنرل سٹور کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہو گئے پولیس کے مطابق اتوار اور پیر کی شب نامعلوم نےشہباز ٹاؤن میں واقع ایک جنرل سٹور کے تالے توڑ کر اسٹور سے قیمتی سامان چوری کرلیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔