فرانس میں تیل کے ذریعے گھروں کو گرم رکھنے والوں کیلئے امداد کا اعلان

November 14, 2018

پیرس (نمائندہ جنگ) پٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر حکومت فرانس نے تیل کے ذریعے گھروں کو گرم رکھنے والوں کو فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ الیکٹرانک طریقے سے گھروں کو گرم رکھنے والوں کے ٹیرف میں چھوٹ دی جاتی ہے یہ اقدام شدید سردی کے باعث اٹھائے گئے ہیں، تیل کے ذریعے گھروں کو گرم رکھنے والوں کو تین سو لیٹر کم نرخوں پر تیل کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔