حکومت صحافیوں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی،شوکت یوسفزئی

November 14, 2018

پشاور(خبرنگار)صوبائی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی اور بہت جلد اے پی این ایس اور سی پی این ای کے ساتھ ملکر کارکن صحافیوں کے مسائل حل کرے گی۔ گزشتہ روز صحافیوں کی جانب سے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا سے کارکنوں کو نکالے جانے کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر وزیر اطلاعات کی درخواست پر خیبر یونین اف جرنلٹس نے انیس دن تک جاری رکھے جانے والے احتجاج کو ختم کر دیا۔