کے پی کے، 4 ارب کی گندم پر13 ارب روپے سود چڑھ گیا

November 14, 2018

پشاور(خبرایجنسی) خیبرپختونخوا میں 4 ارب کی گندم پر 13 ارب روپے سود چڑھ گیا اور ٹی سی پی نے محکمہ خوراک سے 17 ارب روپے کے بقایاجات مانگ لیے جبکہ صوبائی حکومت نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے گندم کی مد میں محکمہ خوراک خیبرپختونخوا سے 17 ارب روپے کے بقایاجات مانگ لیے ہیں، ادائیگی نہ ہونے کے باعث 4 سال میں 4 ارب روپے کی گندم پر مارک اپ 13 ارب روپے ہوگیا ہے، صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔