موسیٰ پاک ایکسپریس سے کاپر وائر چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار،2ملزمان فرار

November 15, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) موسیٰ پاک ایکسپریس سے قیمتی کاپر وائر چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ2ساتھی فرار ہو گئے، واقعہ گزشتہ صبح 8 بجے کے وقت پیش آیا جب ریلوے شعبہ آر ٹی ایل کا اہلکار علی رضا نے 3 مشکوک افراد کو واشنگ لائن میں کھڑی ٹرین کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا اور جب موقع پر گیا تو وہ اکانومی کلاس کی 3 کوچز سے 30 فٹ قیمتی کاپروائر اتار چکے تھے، جسے دیکھ کر وہ بھاگ نکلے، علی رضا نےریلوے پولیس سے رابطہ کیا اور بروقت کارروائی کر کے زاہد عرف مانگا کو پکڑ لیا اور موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی، ذرائع کے مطابق ملزموں میں ایک ریٹائرڈ ریلوے ملازم کا بیٹا بھی شامل ہے۔