ریاض نوید بٹ، سردار نواز کے اعزاز میں حسین شہید سرور کی طرف سے عشائیہ

November 15, 2018

سلوٹن (پ ر) برطانیہ کے شہر لوٹن میںسیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور نے سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل آزاد کشمیر ریاض نوید بٹ، سابق پرنسپل ڈگری کالج کوٹلی سردار محمد نواز و دیگرکے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پرعشائیہ دیا۔ اس موقع پر سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید بٹ اور سابق پرنسپل ڈگری کالج کوٹلی سردار محمد نواز کے علاوہ میئر آف لوٹن میڈم نسیم ایوب، سابق میئر چوہدری محمد ایوب، کونسلر محمد اسلم ،چوہدری محمد بشیر، چوہدری یاسین، ڈاکٹر رضوان نوید بٹ، سردار ظہور احمد اور شاید حسین سید موجود تھے۔ عشائیہ میں قانون کے شعبہ میں گرانقدر خدمات پر سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید بٹ اور سابق پرنسپل ڈگری کالج کوٹلی سردار احمد نواز کو تعلیم کے شعبے میں خدمات پر شیلڈز میئر آف لوٹن میڈم نسیم ایوب نے پیش کیں۔ اس موقع پر مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو ہوئی اور شرکاء نے مسئلہ کشمیر کے قابل قبول حل اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔سید حسین شہید سرور نے کہاکہ گذشتہ سات عشروں سے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم جاری ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔اس دوران آزاد کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور خاص طور پر قانون اور تعلیم کے شعبوں کے بارے میں گفتگو کی گئی۔