پرواز منسوخ ہونے پر پی آئی اے عملے اور صوبائی وزرا میں ہاتھا پائی

November 15, 2018


Your browser doesnt support HTML5 video.

اسلام آباد ایئر پورٹ پر قومی ایئرلائن کی گلگت کیلئے پروازمنسوخ ہونے پر پی آئی اے کے عملے کی صوبائی وزرا سے ہاتھا پائی ہوئی ہے۔

صوبائی ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی گلگت کےلیے پروازمنسوخ کی گئی تو مسافروں نے شدید احتجاج کیا ۔

گلگت میں موسم صاف ہونے کے باوجود فلائٹ منسوخ کی گئی، احتجاج کرنے پر پی آئی اے کے عملے اور صوبائی وزرا کے مابین ہاتھا پائی ہوئی ۔

صوبائی ترجمان گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی وزرا اورمسافروں سےہتک آمیز رویہ برداشت نہیں کریں گے،وفاقی حکومت معاملے کا فوری نوٹس لے۔

پی آئی اے کی پرواز میں وزیراعلیٰ سندھ بھی موقع پر موجود تھے۔