یورپی یونین لچک کا مظاہرہ کرے، اطالوی حکومت کا مطالبہ

November 16, 2018

روم(آئی این پی)اٹلی کی عوامیت پسند حکومت نے اپنا اگلے سال کا بجٹ یورپی یونین میں جمع کروا دیا ہے۔ خبر رساں ادارے نے یورپی یونین کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دوسری مرتبہ پیش کیے گئے بجٹ میں بھی روم حکومت بظاہر کوئی بڑی تبدیلی نہیں لائی ہے۔ روم حکومت نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجٹ کی منظوری دے کیونکہ حکومت کو اس وقت کئی مسائل کا سامنا ہے۔ یورپی کمیشن نے اطالوی حکومت کو تیرہ نومبر تک سالانہ بجٹ میں تجویز کی گئی تبدیلیاں لانے کی مہلت دے رکھی تھی جو اب گزر چکی ہے۔