لاہور،بھارت کے بغیر ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آج ہوگا

November 17, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہفتہ کو لاہور میں ہوگا جس کی میز بانی پی سی بی کرے گا، اجلاس میں رکن ممالک کے 20سے زائد آفیشلز شریک ہوں گے، تاہم بھارت کا کوئی نمائندہ شر کت نہیں کررہا ہے، اجلاس میں پاکستان کی 2 سالہ صدارتی مدت ختم ہوجائیگی، بنگلہ دیش بورڈ کے صدر ناظم الحسن اگلے دو برس کے لیے اے سی سی کی صدارت سنبھالیں گے، اجلاس میں ایشیا ایمرجنگ کپ ، ڈویلپمنٹ پروگرامز اور مستقبل کے ایونٹس پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں ان کے پروگرام کو ہفتے کو حتمی شکل دی جائے گی۔قذافی اسٹیڈیم میں سہ پہر تین بجے پریس کانفرنس میں پی سی بی کے سربراہ احسان مانی اور ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر بنگلا دیش کے ناظم الحسن اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔