این جی اوز کی دینی مدارس میں مداخلت برداشت نہیں، جمعیت

November 17, 2018

کوئٹہ( پ ر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ناظم انتخابات مولانا عبدالخالق مری، حافظ زین الدین، مولانا خورشید احمد ، محمد سلیم ناصراور رحیم الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں این جی اوز کی طرف سے دینی مدارس میں مداخلت اور فنڈنگ کے نام ہراساں کرنا باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ ان کے مذموم عزائم ہم جانتے ہیں غیر ملکی فنڈنگ سے مدارس میں این جی اوز کی جانب سے مبینہ مداخلت ناقابل برداشت ہے ہم دینی مدارس میں مداخلت برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں تو یورپی اور مغربی ممالک کی فنڈنگ سے ایک سازش کے تحت دینی مدارس کے معاملات میں مداخلت سے اہل مدارس میں گہری تشویش پائی جاتی ہے انہوں نےکہا کہ مغرب اور استعماری قوتیں ہرگز مسلمانوں کی خیرخواہ نہیں ہیں انہوں نے دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے جبکہ پاکستان میں بھی ان قوتوں اور ان کے حواریوں کی جانب سے دینی مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اور مدارس پر دہشت گردی کے الزامات لگا کر نصاب تعلیم میں مداخلت اور تبدیلی کے لئے راہ ہموار کی جارہی ہے اور دوسری جانب وہ دینی مدارس کے خیرخواہ بن کر ایک منصوبے کے تحت مدارس کے معاملات میں مبینہ مداخلت کے لئے سازشیں ہورہی ہیں جن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔