جامع مسجد نورالاسلام کوونٹری میں جلسہ میلاد لنبیﷺ کل ہوگا

November 17, 2018

کوونٹری (پ ر) جامع مسجد نورالاسلام کوونٹری میں جلسہ میلاد النبیﷺ18نومبر اتوار بعداز نماز عصر تا عشاء منعقد ہوگا۔ جلسہ کے مہمان خصوصی علامہ محمد طیب ہزاروی ہوں گے جو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد شریف پر مفصل خطاب فرمائیں گے، علامہ محمد یوسف نقشبندی، علامہ محمد ظفر صدیقی، حافظ امیر علی و دیگر علمائے کرام سرکار دو عالم رحمت اللعالمین ﷺ کی عظمت پاک پر خطابات فرمائیں گے، عالمی شہرت یافتہ نعت خواں غلام مصطفیٰ کے علاوہ صوفی امجد احسان نقشبندی رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔