خطرناک طوفانی بگولے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

November 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ترکی میں اچانک بننے والے خطرناک طوفانی بگولے نے لوگوں کوخوفزدہ کر دیا۔

سمندری ہواؤں اور گرد و غبار کے اس خطرناک طوفان کوانتہائی قریب سے دیکھنے والے افراد کے تو جیسے ہی ہوش ہی اُڑ گئے جبکہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سرنگ کی صورت میں زمین سے کئی فٹ بلند بگولے کے ساتھ ہر شے اُڑتی دکھائی دے رہی ہے ۔

کئی فٹ اونچے اس طوفانی بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی کئی بار دیکھی جا چکی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوف اور دہشت کے جذبات کو چھپانے میں ناکام دکھائی دئیے۔