نو ڈیرو ،سیپکو کا بجلی چوری کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن

November 18, 2018

نوڈیرو (نامہ نگار)نوڈیرو میں سیپکو کی جانب سے ا ا ے سی سرکل لاڑکانہ مشتاق بڑدی کی نگرانی میں کنڈہ کنیکشن بجلی چوری کرنے والے افراد کے خلاف سخت آپریشن نوڈیرو سٹی سے غیر قانونی کنڈہ کنیکشن میں استعمال ہونے والی تاریں اتار کر نئے کنکشن دے دیئے گئے اے سی سرکل مشتاق بڑدی کی نوڈیرو پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کر تے ہو ئے ا نہو ں نے کہا کہ غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والے افراد کے خلاف اے سی لاڑکانہ مشتاق بڑدی کی نگرانی میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف محلوں محلہ غریب آباد ، سکندر آباد، جوگی محلہ ، کرٹیہ محلہ درگاہ پیر گھرگھل شاہ محلہ اور دیگر مقامات سے غیر قانونی کنڈہ کنکشن کاٹ کر استمعال ہونے وا لے تاروں کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا سیپکو کی اس آپریشن کے دوران شہر میں کئی افراد کی جانب سے نئے کنکشن لیکر 150نئے میٹر لگوائے گئے اس دوران میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اے سی سرکل لاڑکانہ مشتاق بڑدی نے کہا کہ ہم نے سختی کے ساتھ نوڈیرو سٹی میں آپریشن کر رکھا ہوا ہے اس آپریشن کو دومرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں سٹی کے اندر لگائے گئے غیر قانونی کنڈہ کنکشن والے افراد کے پکڑنا ہے اور انکے کنڈے ختم کر کے نئے کنکشن دیکر نئے میٹر لگاکر دیئے جارہے ہیں ۔دوسرے مرحلے میں نوڈیرو سٹی کی پسگردائی کے گاؤں میں تمام بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی جائے گئی۔