قانون ِتحفظ ِرسالت کا بھرپور دفاع کرینگے، مفتی شہاب الدین

November 18, 2018

پشاور(سٹی رپورٹر) انجمن تبلیغ قرآن وسنت پشاو ر کے زیر اہتمام بسلسلہ ربیع الاول سیرت محمد رسول اللہؐ کانفرنس کے پانچویں جلسے جامعہ فیض القرآن بیرون یکہ توت پشاور اور چھٹے جلسے چوک نمک منڈی میں خطاب کرتے ہوئے انجمن تبلیغ قرآن و سنت ضلع پشاور کے امیر مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی ،خطیب اہلسنت علامہ خاور سفیان چشتی آف اوکاڑہ، انجمن کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ ،مولانا احمد علی علوی،مولانا فضل مولی مدنی،مولانا حنیف فاروقی، قاری ابوبکر ،حافظ نادر شاہ آف چارسدہ اور حافظ زین العابدین آف نوشہرہ نے کہا کہ اسلام کی سربلندی کیلئے حضورؐ بہ نفس نفیس کفار کیخلاف میدان جہاد میں شریک ہوئے او رکفار کا مقابلہ کیا اور اسلام کے خلاف انکی سازشوں کو ناکام بنایااور شرک کے مقابلے میں توحید کا پرچم لہرایا اور صحابہ کرامؓ نے دین کے پرچار اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ‘ انہوں نے واضح کیا کہ حضور پاکؐ کہ شان میں گستاخیاں کرنے والوں کی ایک سزا ہے اور وہ سر تن سے جدا کرنا ہے ‘ ملک میں کوئی غیر شرعی قانون سازی نہیں ہونے دینگے۔