راول ڈیم سے پانی لانیوالی بوسیدہ پائپ لائنیں تبدیل کرنیکا کام مکمل

November 18, 2018

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) واسا نے راول ڈیم سے راولپنڈی شہر تک پانی لانیوالی بوسیدہ پائپ لائن کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ آخری مرحلے میں کالی ٹینکی سیدپور روڈ سے وارث خان سٹاپ تک 7کروڑ لاگت سے ڈیڑھ کلومیٹر لمبی لائن بچھانے کا کام گزشتہ روز مکمل کیا گیا۔ اگلے دو دنوں میں نئی پائپ لائن کو مری روڈ کے نیچے سے گزرنے والی مرکزی پائپ لائن سے جوڑنے کا کام کیا جائیگا جس سے ملحقہ آبادیوں وارث خان، بنی، امرپورہ، کرتار پورہ، جھنگی محلہ کو پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ واضح رہے کہ راول ڈیم سے کالی ٹینکی تک مرکزی پائپ لائن 1965ء میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے بچھائی تھی جو کہ سیمنٹ سے بنی ہوئی تھی۔ چیئرمین آرڈی اے اور واسا عارف علی عباسی اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود نے کہا کہ نئی بچھائی جانے والی لائن ایم ایس پائپ کی ہے جو اگلے سو سال کیلئے موزوں رہے گی ۔