چیچہ وطنی میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی مضر صحت دودھ ضبط

November 18, 2018

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرکے چیچہ وطنی کے علاقے کسووال سے مضر صحت دودھ ضبط کرلیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چیچہ وطنی میں جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا، جس میں آلودہ پانی میں کیمیکل، پائوڈر اور اسکمڈ ملک دودھ تیار کیا جاتا تھا ، جس کے نتیجے میں کارروائی کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی نے ملک کلیکشن سینٹر کا 800 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر لیا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں دودھ سے بھرا ٹرک، اسکمڈ ملک، کیمیکل کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی جبکہ کلیکشن سینٹر کو سیل کرکےمقدمہ درج کروا دیا گیا۔