تحریک انصاف کی تنظیم سازی ،امیدواروں سے درخواستیں لینے کا سلسلہ جاری

November 19, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کی تنظیم سازی کے سلسلے میں ریجنل ، ضلعی ، تحصیل اوریونین کونسل کی سطح پر امیدواروں سے درخواستیں لینے کا سلسلہ جاری ہے ، ریجنل عہدوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے اور آخری تاریخ 15نومبر سے بڑھا کر 25 نومبر کردی گئی ہے جبکہ ضلعی عہدوں کیلئے سابق شیڈول کے مطابق 25 نومبر تک ،تحصیل اور یونین کونسل کے عہدوں کیلئے 7 دسمبر تک آن لائن درخواستیں جمع کرائی جاسکیں گی ، ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب تنظیم کی صدارت کیلئے موجودہ ضلعی صدر ملتان اعجاز جنجوعہ اور جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خالد جاوید وڑائچ نے درخواستیں جمع کرادی ہیں جبکہ اعجاز جنجوعہ نے ضلعی صدارت کے لئے بھی درخواست جمع کرادی ہے بتایا جاتا ہے کہ ضلعی صدارت کے لئے رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کے بھائی عدنان ڈوگر بھی متوقع امیدوار ہوسکتے ہیں ۔