اسلام آباد سے اعلیٰ افسر کا اغواء لمحہ فکریہ ہے ،مولانا خیرالبشر

November 19, 2018

پشاور ( نیوز ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے امیر مولانا خیرالبشرنے کہا ہے کہ مقتول ایس پی طاہرداوڑ کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ‘ وہ گزشتہ روز طاہر داوڑ کے خاندان سے اظہار تعزیت کر رہے تھے اس موقع پر سالار مولانا رحمان سعید ،محمد ادریس اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عظمت علی مہمند بھی موجود تھے ‘ انہوں نے مقتول کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ‘ مولانا خیرالبشر نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اب سرکاری افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ایس پی طاہرداوڑ کو اسلام آباد جیسے شہر سے اغوا کرنا اور پھر درجنوں چیک پوسٹوں سے ہوتے ہوئے افعانستان لے جا کر قتل کرنا افسوس ناک امر ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔