جی پی او کے سابق جنرل سیکرٹری کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

November 19, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)نوپ پاکستان بلوچستان کے زیراہتمام تقریب نوپ کے مرکزی چیف آرگنائزر کوئٹہ جی پی او کے سابقہ جنرل سیکرٹری نوراحمدبلوچ کے ریٹائر ہونے پر ان کے لئے کوئٹہ جی پی او کے ڈیلیوری ہال میں کیے گئے پروگرام میںنوپ بلوچستان کے صوبائی قائدین کوئٹہ جی پی او کوئٹہ سٹی کوئٹہ ڈویژن کے کارکنوں نے شرکت کی اس کے علاوہ خضدار ڈویژن کے قائدین نے بھی شرکت کی تقریب میںکوئٹہ جی پی او کی انتظامیہ کو بھی دعوت دی گئی پروگرام سے کامریڈ نذر مینگل منیراحمدرند دوست محمدکاسی حافظمحمدایوب اظہربیگ مصطفےٰ مینگل محمودسرور مدثر علی محمدشاہوانی حاجی نورمحمداچکزئی سید عصمت اللہ عبدالطیف خان خضدار ڈویژن کے جنرل سیکرٹری داد محمد بلوچ ایبکو یونین کے رہنما حق نواز نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ نوراحمدبلوچ کی جدوجہد سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاںہے قائم مقام چیف پوسٹ ماسٹر عابد نے کہاکہ نوراحمد بلوچ کی ایمانداری عاجزی کو یاد رکھاجائےگا انہوںنے ادارے اوریونین کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ملازمین کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔