ایس پی طاہر داوڑ فر ض شناس اور تجربہ کار افسر تھے،نصیر احمددوتانی

November 19, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل کے صوبائی صدر نصیر احمد دوتانی نے بیان میں ایس پی طاہر داوڑ کی افغانستان میں ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک فرض شناس اور تجربہ کار افسر سے محروم ہو گیا خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے ایس پی طاہر داوڑ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہو ں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔