بازو سے محروم خاتون نے روبوٹک بازو کی مدد سے پیانو بجا یا

November 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ہمت اور حوصلہ بلند ہو تو شوق کے راستے میں معذوری بھی رکاوٹ نہیں بنتی اب اس خاتون کو ہی دیکھ لیں جس نے ایک بازو سے محروم ہونے کے باوجوداپنے شوق کی تکمیل کی اور روبوٹک بازو کے ذریعے پیانو بجا کر حاضرین کو دنگ کر دیا۔

چین سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون ایک بازو سے محروم ہے تاہم موسیقی سے بیحدلگاؤ رکھتی ہے اورپیانو بجانے کے جنون میں مبتلا ہے ۔

ایک بازو نہ ہونے کے باوجود اس باہمت لڑکی نے روبوٹک بازو کا سہارا لیا اور اپنے شوق کی تکمیل کرتے ہوئے ایسے سُر بکھیر ے کہ سننے والوں کے کانون میں رَس گھل گیا ۔

اس موقعے پر نامور پیانسٹLang Langنے بھی اس کا ساتھ دیا۔

حاضرین سحر زدہ ہو کر اسے پیانو بجاتے دیکھتے رہے اور جی بھر کر داد بھی دی ۔ یہ باہمت لڑکی مختلف شوز میں اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کر چکی ہے جو سینکڑوں ہزاروں معذورافراد کیلئے ہمت اور زندہ دلی کی اعلٰی مثال بھی ہے ۔