حضورؐکی تشریف آوری سے انسانوں کو راہ نجات ملی :میلاد کانفرنس

November 20, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک امن پاکستان کے چیئرمین سربراہ خاندان گیلانیہ مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ حضورؐکی تشریف آوری سے انسانوں کو راہ نجات ملی۔ آپؐ کی ذات پوری انسانیت کیلئے رحمت کا باعث ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ 25ویں سالانہ میلادالنبی کانفرنس سے خطاب کررہےتھے۔ تقریب سے سابق وفاقی وزراء مخدوم جاوید ہاشمی، تنویرالحسن گیلانی،سابق صوبائی وزراء اقبال خان خاکوانی،حاجی احسان الدین قریشی،مرزا عزیز اکبر بیگ،حافظ فاروق خان سعیدی،حفیظ اللہ مہروی،حافظ معین خالد نے بھی خطاب کیا ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملکی حالات اور امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈر مل کر ملک کو امن کا گوارہ بنائیں۔ انجمن اسلامیہ کے صدر مخدوم تنویرالحسن گیلانی نے انجمن اسلامیہ کے جلوس اور اس کے انتظامات پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں مخدوم ابوالحسن گیلانی، مخدوم سہیل حسن گیلانی، مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم حسن رضا مشہدی،مخدوم زادہ راجن بخش گیلانی،نفیس انصاری،ڈاکٹر اکمل مدنی،زوہیب گیلانی،شکنتلہ دیوی، بلال بٹ دیگر شریک ہوئے۔ دریں اثنامتحدہ مسلم موومنٹ کے زیراہتمام مدنی ہائوس میں سالانہ رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔صدارت چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کی، ا نہو ں نے کہا کہ عالم اسلام کے مسائل، مجبوریوں اور مشکلات کا حل یہی ہے کہ تمام مسلمان حضور اکرمؐ کے نام مقدس پر تمام اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو جائیں۔ کاشف بوسن، مجتبیٰ گیلانی، تنویر گیلانی، یزدانی گیلانی، نفیس انصاری ، ندیم قریشی ا ، اشرف قریشی، ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، ایوب مغل، علامہ فاروق سعیدی، خواجہ یوسف، حافظ معین الخالد نےبھی خطاب کیا۔