4ماہ میں ایک ارب 29کروڑ 35لاکھ یونٹس بجلی لائن لاسز کی نذر

November 20, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)رواں مالی سال کے ابتدائی4 ماہ میں میپکو ریجن میں ایک ارب 29کروڑ 35لاکھ یونٹس بجلی لائن لاسز اور نقصانات کی نذر ہوئی، میپکو رحیم یار خان سرکل 19کروڑ 75لاکھ 80ہزار یونٹس چوری اور نقصانات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا،میپکو ملتان سرکل 19کروڑ 31لاکھ یونٹس کے ساتھ بجلی چوری میں دوسرے نمبر پر رہا، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی‘ اکتوبر میں میپکو ریجن کے 9سرکل میں 8ارب 35کروڑ 88لاکھ یونٹس میپکو کے سسٹم پر وصول ہوئے جبکہ 7ارب 6کروڑ 52لاکھ 40ہزار یونٹس کی بلنگ ہوئی جبکہ ایک ارب 29کروڑ 35لاکھ 60ہزار یونٹس کی بجلی لائن لاسز اور چوری کی نذر ہوئی، جولائی‘ اکتوبر 2017ءمیں ایک ارب 19کروڑ 59 لاکھ دس ہزار یونٹس بجلی چوری ہوئی تھی، جولائی‘ اکتوبر 2017ءمیں میپکو کے لائن لاسز 16.01 فیصد رہے تھے جبکہ جولائی‘ اکتوبر 2018ءمیں 15.48فیصد رہے جو نیپرا کی جانب سے مقرر کردہ لاسز اور نقصانات‘ چوری کی 15فیصد شرح‘ مقررہ حد سے 0.48فیصد زائد ہے۔