ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے نے 21 ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دے دی ، ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے ملازمین کا ٹائم سکیل کا مسئلہ عرصہ دراز سے التواء کا شکار تھا لیکن چند روز قبل فنانس ڈیپارٹمنٹ نے 21 ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دینے کا مراسلہ جاری کر دیا جس پر ایم ڈی اے انتظامیہ نے سکیل ایک سے سکیل 4 کے ملازمین اور سکیل 5 سے سکیل 15 تک 21 ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دے دی ہے۔