میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی، پاکستان چیسٹ سوسائٹی اور GETZ فارما کے زیراہتمام سیمینار آج ہوگا

November 20, 2018

لاہور(ایم کے آر ایم ایس رپورٹ) میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی(جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) ،پاکستان چیسٹ سوسائٹی پنجاب اور Getz فارما کے زیراہتمام سی او پی ڈی کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی سیمینار ’’سی او پی ڈی آگاہی سیمینار ‘‘کا انعقاد آج20نومبربروز منگل ،بووقت 2:30بجے دوپہر ،پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہورمیں کیا جارہاہے ۔سیمینار کے پینل آف ایکسپرٹس میںپروفیسرڈاکٹر خالد وحید (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پلمانالوجی ایل جی ایچ لاہور ،صدر پاکستان چیسٹ سوسائٹی ،پنجاب)،پروفیسرڈاکٹر کامران خالد چیمہ(ہیڈآف پلمانالوجی ڈیپارٹمنٹ سروسز ہسپتال لاہور)پروفیسر ڈاکٹر اشرف جمال(ہیڈآف پلمانالوجی ڈیپارٹمنٹ ،جناح ہسپتال لاہور)،پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید(ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ پلمانالوجی میوہسپتال)، پروفیسر ڈاکٹر صولت اللہ خان(پروفیسرآف پلماناجی ) اور پروفیسرڈاکٹر شمشاد رسول اعوان(پروفیسر آف پلمانالوجی )شامل ہونگے۔سیمینار میںحرف آغازریاض احمد ملک (ہیڈآف سیلز گیٹس فارماسیوٹیکلز)جبکہ حرف تشکرمحمد رضوان(سیلزمنیجرگیٹس فارما سیوٹیکلز) پیش کرینگے۔ سیمینار میں میزبانی کے فرائض سینئرایڈیٹر ہیلتھ،ایجوکیشن ،کرنٹ افیئروچیئرمین ایم کے ایم ایس ،جنگ لاہور واصف ناگی سرانجام دینگے۔