یوسف رضا گیلانی سے یزدانی گیلانی اور اشرف قریشی کی ملاقات

November 21, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے غلام یزدانی گیلانی، پاکستان مسلم لیگ فنکشل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اشرف قریشی نے ملاقات کی اور قومی سیاسی علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمان متحد ہو کر دوسری قوموں کو شعائر اسلام کا احترام کرنے پر زور دیں،ملاقات میں جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔