پاکستان کا وقار اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی، جنرل قمر جاوید

November 21, 2018

راولپنڈی (ایجنسیاں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا وقار اورسلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی‘پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے ‘افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کردارجاری رہے گا‘امن کے لئے پاکستان نے فوجی ،اقتصادی ،سیاسی اور سماجی قیمت چکائی ہے‘ افغا نستان میں قیام امن کیلئے تعاون جاری رہے گا‘ دنیا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفورکی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن میں بھی حصہ لیا ، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ خدمات سرانجام دی ہیں ۔