وزیراعظم عمران خان ملائیشیا پہنچ گئے، آج مہاتیر محمد سے ملیں گے

November 21, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان منگل کی شب دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، کوالمپور ائیر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ سینیٹر مرزوقی بن یحییٰ اور وزیراعظم آفس میں نائب وزیر ڈاکٹر محمد فرید بن رفیق نے ان کا استقبال خصوصی مہمان کے طور پر کیا ، وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نائب ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ آج اپنے ہم منصب مہاتیر محمد کے ساتھ ون آن ون ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر مذاکرات میں بھی حصہ لیں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے جن میں دونوں ملکوں کےد رمیان ویزوں کی فراہمی میں نرمی کا معاہدہ بھی شامل ہے۔