چمن مسجد میں دھماکا امام سمیت 9 زخمی

November 21, 2018

چمن میں واقع تاج روڈ پر قدیم مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام مسجدسمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کا کہناہے کہ دھماکا بلوچستان کے ضلع چمن کی قدیم مسجد میں ہوا جس میں زخمی ہونے والوں میں امام مسجد بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد مسجد کے اندر الماری میں چھپایا گیا تھا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کاکہناہےکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔