بلجیم برف سے بنےسالانہ مجسموں کی نمائش کا آغاز

November 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بلجیم میں برف سے بنے مجسموں کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیاہے،ہیسلٹ شہر میں منعقد ہونے والی اس نمائش کیلئے کئی ممالک سے پیشہ ورماہر مجسمہ سازیہاں پہنچے ہیں۔

اس موقع پر جہاں مقامی مجسمہ سازوں نے برف سے انوکھے اور دلکش ماڈل تراشے وہیں اِن سے مقابلہ کرنے بلجیم سمیت دیگر ممالک کے ماہرین بھی میدان میں اُترے۔

منفی 6ڈگری درجہِ حرارت والے مخصوص پویلین میں 375اسکوائر میٹر رقبے پر پھلے اس برفیلی نمائش کیلئے تمام آرٹسٹوں نے کئی ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد اپنے 2سے6میٹر اونچے مجسموں کو حتمی شکل دی ہے،جسکی تیاری میں170ٹن برف استعمال میں لائی گئی ہے۔

اس نمائش میں مختلف فلمی اور کارٹون کرداروں کوخوبصورت انداز میں برف سے تراش کر پیش کیا گیاہے۔

یہ نمائش تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے کے بعد جنوری میں اختتام پذیر ہوگی جبکہ اس دوران ہزاروں مقامی افراد اور سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔