سرگودھا میں لڑکی کے فیس بک دوست پر تشدد

November 22, 2018

پنجاب کے شہر سرگودھا میں فیس بک پر دوستی کے بعد دبئی سے لڑکی سے ملنے کے لیے آنے والے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کا قیمتی موبائل اور رقم چھین لی گئی۔

پولیس کے مطابق عاصم بلال دبئی میں ملازمت کرتا تھا، جس کی فیس بک پر نادیہ نامی لڑکی سے دوستی ہو گئی تھی۔

عاصم چکوال کا رہائشی تھا اور چھٹیوں پر وطن آنے کے بعد لڑکی سے ملنے اس کے گھر گیا تو لڑکی کے رشتے داروں نے اسے پکڑ لیا اور تشدد کا نشا نہ بنانے کے بعد اس کا قیمتی موبائل اور رقم چھین لی۔

پولیس نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان میں سے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔