چیک کا فیشن

November 25, 2018

جس طرح ملین ڈالر سوال ہوتا ہے کہ آج کیا پکایا جائے، اسی طرح بلین ڈالر سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا پہنا جائے۔ گلوبل ولیج کی شکل اختیار کرتی اس دنیا اور آن لائن شاپنگ کی سہولت نے ہر چیز دسترس میںکردی ہے۔ اب اس ’کیا پہنا جائے‘ کے سوال کے جواب میںہزاروں آپشنز موجود ہیں ، لیکن سوال پھر یہ سامنے آتا ہےکہ کونسا فیشن اپنایا جائے یا کس کے ٹرینڈ کو فالوو کیا جائے ؟تو جناب اگر کچھ سمجھ نہیں آرہا تو چیک کا فیشن اپنائیے، جو ہر دور میںاپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے۔ آپ ٹی وی چینلز آن کریں یا فیشن شوز دیکھیں، آپ کوئی نہ کوئی سیلیبریٹی چیک پہنے نظر آجائے گی، یا پھر کوئی ماڈل ریمپ پر واک کررہی ہوگی۔ سردی ہویا گرمی، خزاں ہو یا بہار، چیک کا فیشن کبھی پرانا نہیںلگے گا۔

اگر آپ کے وارڈ روب میںکوئی چیک یا پلیڈز والا ڈریس نہیںہے تو پہلی فرصت میں اسے شامل کریں کیونکہ موجودہ سیزن خصوصی طور پر چیک اور پلیڈ زکا ہی ہے۔ چیک کے پیٹرن پر بنے کوٹ سیدھے سادے بورنگ لباس کے مقابلے میںزیادہ جچتے ہیں۔ زیادہ گہرے امپریشن والے اور غیر متوقع رنگوںکا انتخاب آپ کو نمایاںبنا سکتاہے۔ اس سیزن کا ٹرینڈ bolder the better ہے۔

اسپاٹ لائٹ میںآنے والے چیک اور پلیڈزکے فیشن کو ’فیمیل پاور سوٹ‘‘ کا نام دیا گیا گیا تھا ، جس سے آپ اپنے آفس اسٹائل کو اَپ گریڈ کرسکتی ہیں اور آپ کو بہت سے فیشن اپنانے کا موقع مل سکتاہے۔ پلیڈ زشرٹس، چیک کی جیکٹ (بلیزر) اور لباس سے آپ کی شخصیت کے ساتھ ساتھ آفس میں بھی بہار آ جاتی ہے۔ یہ بزنس اسٹائل آپ کو دفتر سے باہر بھی ممتاز و نمایاںکرتاہے۔ یہ پاپولر ٹرینڈ اپنا کر آپ دفتر سے فارغ ہونے کے بعد تقریبات میں بھی بنا کسی ہچکچاہٹ کے جاسکتی ہیںاور اپنا گہر ا تاثر چھوڑ سکتی ہیں۔ لوگ بھی یقیناً آپ کے لباس کے انتخاب کو سراہیںگے۔

لائن اسکرٹ یا ٹی شرٹ

ویک اینڈ ہی ایسا موقع ہے، جب آپ چیک یا پلیڈز پیٹرن والے آئوٹ فٹ میںاپنی شام گزار سکتی ہیں۔ شاپنگ کرناہو یا فرینڈ ز کے ساتھ ہینگ آئوٹ، آپ کی گرافک شر ٹ یا لانگ اسکرٹ آپ کو اعتماد بخشتے ہوئے پرفیکٹ لُک دیں گے۔

جیکٹ (بلیزر)

چیک یا پلیڈز پیٹرن کی جیکٹ تو ویسے ہی وقت کی قید سے آزاد ہے، اسے جب چاہیں اور جہاں چاہیں پہنیں، اس طرحکی جیکٹس ہمہ گیر ہوتی ہیں اور ہمیشہ فیشن میں رہتی ہیں۔ ان کو آپ جینز یا ڈریس پینٹ پرپہن سکتے ہیں۔ ان پر پیسے خرچ کرکے آپ کبھی نہیںپچھتائیںگے بلکہ جب جب آپ کو لوگوںکی طرف سے اچھے تاثرات سننے کو ملیں گے، آپ خود اپنے انتخاب پر ناز کریں گے۔

پینٹ سوٹ

پینٹ سوٹ پورا چیک یا پلیڈز پیٹرن میںآج کل اِن ہے۔ اگر پینٹ کوٹ میں گلابی یا کسی بھی کنٹراسٹ میں شرٹپہن لیںتودفترکے ساتھ ساتھ آپ کسی بھی پارٹی یا اسڑیٹ اسٹائل میں اپنی شخصیت کو نمایاں کرسکتی ہیں۔ سردیوں میں اگر آپ اس پر جیکٹ پہن لیںتو آپ اپنا فیشن اسٹیٹمنٹ خود بنا رہی ہوںگی۔

لانگ کوٹ

کوئی سا بھی ڈریس ہو، اس پر چیک یا پلیڈز پیٹرن والا لانگ کوٹ آپ کے ڈریس کی شان بڑھا دیتاہے۔ یہ کلاسک ہے اور اس فیشن اسٹائل کا ہمیشہ اعتراف کیا جاتاہے۔ سردیوں میں ویسے بھی اس فیشن کی بہت ترویج ہوتی ہے۔ آپ خود کو فیشن ایبل رکھنے کے ساتھ ساتھ موسم کو انجوائےبھی کریںگی۔

چیک والاپرس

صرف لباس ہی نہیں، آج کا پرس بھی چیک اور پلیڈ ز پیٹرن میںمقبول عام ہیں اور ان کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔ صرف بلیک اینڈ وائٹ چیک ہی نہیں،بلکہ مختلف رنگوں والے پیٹرن میں دستیاب پرس آپ کے لباس کے ساتھ میچ کرتے ہیں یا پھر زبردست کنٹراسٹ بناتے ہیں۔