بن قاسم کے علاقے میں پولیس کی جانب سے کومبنگ آپریشن

November 25, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بن قاسم کے علاقے میں پولیس کیجانب سےکومبنگ آپریشن کیا گیا،کومبنگ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق حراست میں لئے گیے کئی افراد کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔ملزمان صدام حسین ولد عنایت اور گل شیر ولد غنی خان اور عبدالفتح سے منشیات اورممنوع بور کاغیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے،تینوں ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں جیل جا چکے ہیں۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق زیرِحراست ملزم محمد شریف ولد مظہر حیدرآباد میں 2010 میں اغواء اور پولیس مقابلے سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے جبکہ دیگر حراست میں لئے مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے۔