افغانستان کو40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفےکی منظوری

November 30, 2018

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےافغانستان کو40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان کو40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کو تحفہ دی جانیوالی گندم کی مالیت1ارب73کروڑ روپے ہے۔