پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

November 30, 2018

وزیر خزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی ہے جس پر وزیراعظم وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا بلکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

واضح رہےکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی غیر متوقع ہے۔