سرچ آپریشنز،16گرفتار، منشیات واسلحہ برآمد

December 02, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) نیوٹاؤن سرکل پولیس نے سرچ آپریشنزکے دوران16ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات ،اسلحہ اورحقے وفلیوروغیرہ برآمدکرلیا۔ایس ڈی پی او نیوٹاؤن سرکل اے ایس پی ضیاء الدین نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ صادق آباد اور تھانہ نیوٹاؤن کے علاقوں کھنہ کا ک،سر و س روڈ ، شکریال اورآفندی کالونی تھانہ صادق آباد اور سیونتھ روڈ، کرسچن کالونی ،ڈبل روڈ اور سیدپورروڈ میں سرچ آپریشن کے دوران متعددگھروں اور 315افراد کو چیک کر کے کوائف اکھٹے کیے گئے۔