Advertisement

ڈی ایس پی ٹریفک اوران کے بیٹےسمیت چھ ملزموں کے خلاف مقدمہ

December 02, 2018
 

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائن نے ڈی ایس پی ٹریفک اوران کے بیٹےسمیت چھ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ سول لائن کونویدنفیس نے بتایاکہ راجہ شاہنواز،راجہ اورشہباز سے میراتعارف انورشاہ نے کرایا راجہ شاہنوازنے مجھے تین فائلز جو کراچی بلاک کی تھیں ،فروخت کیں اورپیمنٹ وصول کرنے کے بعدمیراایگریمنٹ مالک احسان اخترکے ساتھ کروایا،جسکی مکمل ادائیگی چار لاکھ آٹھ ہزار روپے شاہنوازکواداکرچکے ہیں ،جب ٹرانسفر کاٹائم آیاتوپتہ چلاکہ یہ فائلزاحسان اخترکے نام ہیں اورجوایگریمنٹ راجہ شاہنوازنے بنوایاتھاوہ سراسرجعلی تھا۔


مکمل خبر پڑھیں