• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسان ٹیکس اسکیم پر دکانداروں اور وکلا کے ٹیکنیکل اعتراضات دور کیے جائیں، بلال کیانی

وزیر برائے مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی۔فوٹو: فائل
وزیر برائے مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی۔فوٹو: فائل

وزیر برائے مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ آسان ٹیکس اسکیم پر عملدرآمد سے متعلق دکانداروں اور وکلا کے ٹیکنیکل اعتراضات فوری دور کیے جائیں۔ 

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت آسان ٹیکس اسکیم کا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر برائے مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے پرال اور ایف بی آر کو ہدایت کی کہ اسکیم پر عملدرآمد سے متعلق دکانداروں اور وکلا کے ٹیکنیکل اعتراضات فوری دور کریں۔ 

انھوں نے کہا کہ ریٹرن جمع کرانے والے دکانداروں کو جلد ایف بی آر پلیٹس فراہم کریں، اسکیم دکانداروں کے لیے منفرد ہےجو کسی اور کاروباری طبقے کو میسر نہیں۔ 

بلال اظہر کیانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امید ہے اسکیم کا مزید دکاندار حصہ بنیں گے، آسان ٹیکس اسکیم آنے کے بعد کوئی وجہ اور جواز نہیں رہا کہ دکاندار فائلر نہ بنیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اسکیم کے اجرا کے ایک ماہ میں اب تک 9806 دکاندار اس اسکیم میں شامل ہو چکے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید