معیاری تعلیم معاشرے کے ہر بچے کا بنیادی حق ہے، مقررین

December 02, 2018

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) معیاری تعلیم معاشرے کے ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور سٹوڈنٹس ویلفیئر کونسل کی اس سلسلے میں خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کی تیسویں سالانہ تقریب سے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال، سیکرٹری ہائیکورٹ بار حفظہ بخاری، انسٹرکٹر سہالہ پولیس کالج خالد قریشی نے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غربا و نادار والدین کے بچوں کو بھی پڑھنے لکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ سوسائٹی کے بانی چیئر مین افتخار شاہ اور ،عتیق شاہ،اور عبدالحمید نے خطاب کیا۔