کرشنگ سیزن جلد سے جلد شروع کروانے کا فیصلہ

December 04, 2018

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرشنگ سیزن جلد سے جلد شروع کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مزید ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مزید ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی، ای سی سی نےپہلے10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، اجلاس میں کرشنگ سیزن جلد سے جلد شروع کروانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرشنگ شروع کروانے کیلئے صوبائی حکومتوں سے مدد لی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے ری فنڈکی بروقت،براہ راست ادائیگی کیلئے سمری کی منظوری موخرکرتے ہوئے برآمد کنندگان کو ری فنڈ کی ادائیگی کے معاملے پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، تجارت،خزانہ، اسٹیٹ بینک کےحکام مل کر طریقہ کار وضع کریں۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملزکو برآمد کی جانےوالی چینی کےاخراجات متعلقہ صوبائی حکومتیں اداکریں گی۔

اجلاس میں شوگر ملزکو سبسڈی کے زیرالتوا واجبات فوری ادا کرنےکی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے ظافرگیس فیلڈ سےسوئی سدرن کو30ایم ایم سی ایف گیس مہیاکرنےکی بھی منظوری دی۔